پاکستانی بالرز سری لنکا کو 147 رنز پر نہ روک سکے، ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر
پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔
کینڈی میں کھیلے گئے سپر8 کے میچ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 212 رنز بنائے۔
پاکستان نے صاحبزادہ فرحان اور فخرزمان کی دھواں دار اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 212 رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان نے 100 اور فخرزمان نے 84 رنز کی اننگز کھیلی۔
ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ کے مرحلے میں پاکستان کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے سری لنکا کو 147 یا اس سے کم پر آؤٹ کرنا تھا۔
پاکستانی بالرز سری لنکا کو 147 رنز پر نہ روک سکے، جواب میں سری لنکا کی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنزبنائے اور یوں گرین شرٹس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی۔
پاکستان کے کوالیفائی نہ کرنے کی صورت میں گروپ 2 سے نیوزی لینڈ 3 پوائنٹس اور بہتر رن ریٹ کی وجہ سے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
اس گروپ سے انگلینڈ پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے جب کہ سری لنکا دوڑ سے باہر ہے۔