شائع 02 مارچ 2026 07:19pm

آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں

ایران کے مقتول سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی اہلیہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئی ہیں۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی ’تسنیم‘ نے رپورٹ کیا کہ وہ اسی مشترکہ امریکی اور اسرائیلی حملے میں زخمی ہوئی تھیں جس میں آیت اللہ علی خامنہ ای شہید ہوئے تھے۔

ایرانی ریاستی میڈیا کے مطابق 86 سالہ آیت اللہ علی خامنہ ای اتوار کی صبح امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ فضائی حملوں میں مارے گئے تھے۔

آیت اللہ علی خامنہ ای کئی دہائیوں تک ایران کے سب سے طاقتور رہنما رہے۔ انہوں نے ایران میں مذہبی نظام حکومت کو مضبوط کیا اور ملک کو خطے کی ایک اہم طاقت بنانے کی کوشش کی۔

ان کے دور میں ایران کا جوہری پروگرام عالمی توجہ کا مرکز بنا رہا اور اسی معاملے پر اسرائیل اور امریکا کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہوا۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق ان حملوں میں سپریم لیڈر کے بیٹے، بیٹی، داماد، بہو اور نواسے بھی مارے گئے ہیں۔

Read Comments