رجب بٹ کے اہل خانہ کی وارننگ، ایمان بٹ کے بھائی نے حقائق بے نقاب کردیے
معروف فیملی وی لاگر اور یوٹیوبر ان دنوں اپنی نجی زندگی کے مسائل اور تنازعات کے باعث خبروں میں ہیں۔ ان کی ازدواجی زندگی میں کشیدگی بڑھ چکی ہے اور دونوں خاندانوں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔
حال ہی میں ایمان رجب کے بھائی عون شیخ نے انسٹاگرام پرانکشاف کیا کہ رجب بٹ کی والدہ اور ماموں ان کے گھر آئے اور ایمان کو بعض باتوں سے آگاہ کیا۔
عون شیخ کا کہنا تھا کہ، رجب بٹ کے ماموں نے ایمان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دوٹوک الفاظ میں کہا ، رجب بٹ ایسا ہی رہے گا، وہ نہیں بدلے گا، اب تم فیصلہ کروکہ تمہیں گھر بسانا ہے یا نہیں۔‘
عون شیخ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بہن کے رشتے کو بچانے کے لیے ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہیں، لیکن اگر بہنوئی بہن کے ساتھ ناانصافی کرے، سوشل میڈیا پر اس کے خلاف باتیں کرے اور غلط بیانی سے کام لے تو یہ برداشت سے باہر ہو جاتا ہے۔
ان کا دعویٰ تھا کہ کئی مواقع پر انہوں نے خاموشی اختیار کی، تاہم جب معاملات حد سے بڑھ گئے تو انہیں وضاحت دینا پڑی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بعض باتوں کے ثبوت ان کے پاس محفوظ ہیں۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین اس معاملے پر مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔ بیشتر افراد کا خیال ہے کہ اگر حالات میں بہتری کی کوئی امید نہیں تو ایمان کو علیحدگی پر غور کرنا چاہیے، جبکہ کچھ لوگ فریقین کو صلح اور افہام و تفہیم سے مسئلہ حل کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔
تاحال دونوں خاندانوں کی جانب سے کسی حتمی فیصلے کا اعلان سامنے نہیں آیا اوریہ معاملہ بدستور سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔