شہید آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ زندہ ہیں، ایرانی میڈیا کا دعویٰ

سپریم لیڈر کی اہلیہ منصورہ باغزادہ امریکی حملے میں زخمی، وفات کی خبریں بے بنیاد ہیں
اپ ڈیٹ 12 مارچ 2026 11:03pm

ایرانی میڈیا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی اہلیہ کی وفات کی خبریں غلط قرار دے دی ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر کی اہلیہ منصورہ باغزادہ امریکی حملے میں شدید زخمی ہوئی تھیں لیکن زندہ ہیں۔

ایرانی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی اہلیہ کی شہادت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔ یہ تردید اس وقت سامنے آئی جب گذشتہ مہینے 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ کارروائی میں آیت اللہ خامنہ ای کو ان کے اہلِ خانہ اور دیگر کے ہمراہ شہید کر دیا گیا تھا۔

اس واقعے کے فوراً بعد سپریم لیڈر کی اہلیہ کی شہادت کی خبریں بھی گردش کرنے لگیں، تاہم اب ایرانی میڈیا نے ان رپورٹس کی تردید کردی ہے۔

ایران انٹرنیشنل نے بتایا کہ منصورہ باغزادہ امریکی حملے میں شدید زخمی ہوئی تھیں لیکن وہ فی الحال زندہ اور محفوظ ہیں۔

ایرانی حکام نے عوام سے درخواست کی ہے کہ اس طرح کی افواہوں پر یقین نہ کریں اور صرف مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔

Read Comments