ایپسٹین نیٹورک نائین الیون جیسا ڈرامہ دوبارہ کرنے کی سازش کر رہا ہے: ایرانی سیکیورٹی چیف

ایپسٹین کی باقیات نے نائن الیون جیسا واقعہ کر کے الزام ایران پر لگانے کی سازش تیار کی ہے، علی لاریجانی
شائع 15 مارچ 2026 06:22pm

ایرانی سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کا کہنا ہے کہ ایپسٹین نیٹ ورک کے باقی رہ جانے والے ارکان امریکا میں نائین الیون جیسا کوئی ڈرامہ دوربارہ کرنے کی سازش کررہے ہیں، سازش کا مقصد ایران پرالزام لگا کر اسے پھنسانا ہے، ایران اس طرح کی کسی بھی سازش کا مخالف ہے اور امریکا کی عوام سے ہماری کوئی دشمنی نہیں۔

اتوار کو سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ایرانی سیکیورٹی چیف علی لاریجانی نے کہا کہ سُنا ہے ایپسٹین ٹیم کی باقیات نے نائن الیون جیسا واقعہ کرنے اور الزام ایران پر لگانے کی سازش تیار کی ہے، ایران بنیادی طور پر ایسے دہشت گرد منصوبوں کا مخالف ہے، ایران کی جنگ امریکی عوام کے ساتھ نہیں ہے۔

علی لاریجانی نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی ایک ممکنہ ’فالس فلیگ‘ حملے کی سازش کر سکتے ہیں اور اس کا الزام ایران پر ڈال سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اس قسم کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اس کی امریکا کے عوام کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔

ایرانی سیکیورٹی چیف نے کہا کہ  ایران اس وقت امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کر رہا ہے، اور دفاعی کارروائی میں مضبوط اور فیصلہ کن انداز میں جواب دے رہا ہے تاکہ ایران پر حملہ آوروں کو سزا دی جا سکے۔

خیال رہے کہ  امریکی میڈیا نے اس سے قبل اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ  ایف بی آئی نے  فروری کے اوائل میں یہ انٹیلی جنس شیئر کی تھی کہ اگر امریکا ایران پر حملہ کرے تو تہران ممکنہ طور پر کیلیفورنیا کے ساحل کے قریب کسی نامعلوم جہاز سے ڈرون حملہ کر سکتا ہے۔

Read Comments