لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشتگرد ہلاک

ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہے تھے، آئی ایس پی آر
شائع 15 مارچ 2026 09:01pm

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے پانچ دہشت گرد ہلاک کر دیئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔

فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد پانچ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

ترجمان کے مطابق علاقے میں مزید کسی دہشتگرد کو ہلاک کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزم استحکام کے وژن کے تحت انسداد دہشتگردی کی مہم پوری شدت کے ساتھ جاری رکھیں گے تاکہ ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔

Read Comments