ایران کا بغداد میں امریکی سفارت خانے پر راکٹوں سے اب تک کا سب سے بڑا حملہ

حالیہ کشیدگی کے دوران یہ حملہ سب سے شدید قرار دیا گیا ہے
شائع 17 مارچ 2026 12:11pm

عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانے کو ڈرونز اور راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا ہے، غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق حالیہ کشیدگی کے دوران یہ حملہ سب سے شدید قرار دیا جا رہا ہے۔

خبر رساں اداروں رائٹرز اور اے ایف پی کے مطابق بغداد میں قائم امریکی سفارتخانے پر ڈرونز اور راکٹوں کے ذریعے حملہ کیا گیا۔

عراقی سکیورٹی ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا کہ حالیہ حملوں کے سلسلے میں یہ اب تک کا سب سے شدید حملہ تھا، جس نے سکیورٹی صورتحال کو مزید کشیدہ بنا دیا ہے۔

تاحال حملوں میں جانی یا مالی نقصان کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئیں اور صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی سفارتخانے نے واقعے سے تقریباً چھ گھنٹے قبل عراق میں موجود اپنے شہریوں کے لیے نیا سیکیورٹی الرٹ جاری کیا تھا۔

اس حوالے سے خبردار کیا گیا تھا کہ ایران سے منسلک مسلح گروہ مسلسل بغداد کے مرکزی انٹرنیشنل زون کو نشانہ بنا رہے ہیں، جس کے باعث سیکیورٹی خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔


Read Comments