بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ: مودی کو بھارتی پارلیمنٹ میں کڑی تنقید کا سامنا

مفاد پرست مودی کے یہودی نظریات مسلط کرنے پر بھارتی پارلیمنٹ میں ہنگامہ خیز بحث چھڑ گئی
شائع 20 مارچ 2026 04:47pm

مفاد پرست مودی کے یہودی نظریات مسلط کرنے پر بھارتی پارلیمنٹ میں ہنگامہ خیز بحث چھڑ گئی ہے۔

بھارتی اپوزیشن کے رکن راجیو شکلا نے بھارتی خارجہ پالیسی پر سخت وار کرتے ہوئے اسرائیل کو فادر لینڈ قرار دینے پر مودی کو آڑے ہاتھوں لیا۔

بھارتی رکن اپوزیشن راجیو شکلا نے مودی کے اسرائیل سے متعلق بیان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکا میں بیٹھے بھارتیوں کو بھی انڈیا کے مدر لینڈ اور اسرائیل کے فادرلینڈ ہونے کا مطلب سمجھ نہیں آ رہا۔

راجیو شکلا نے کہا کہ سابق بی جے پی رکن وجیندر سنگھ کے مطابق مودی کے بیان کا مطلب یہ ہے کہ اسرائیل بھارت کا باپ ہے ، بی جے پی کو واضح کرنا چاہیے کہ کب سے انہوں نے یہودیوں کو اپنا اجداد مان لیا۔ بھارت کی غیر وابستہ خارجہ پالیسی کو ترک کر کے دوسروں کی جنگوں میں الجھنے کی پالیسی کا مقصد سمجھ سے باہر ہے۔

راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ مودی کو خود جا کر بھارت کو اس جنگ کے لیے وقف کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی، مودی نے بھارت کی یہ حالت کر دی ہے کہ ایک ایک جہاز نکلوانے کے لیے ایران کو فون کرنا پڑ رہا ہے۔

عالمی ماہرین کے مطابق؛مودی اپنے سیاسی مفاد کے لیے اسرائیل سےتعلقات بڑھانے کیلئے بھارت کی نام نہاد خود مختاری کو گروی رکھ چکا ہے، مودی کا بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ کے لیے اپنے اجداد تبدیل کر لینا منافق اور مفاد پرست پالیسی کا ثبوت ہے۔

Read Comments