فلسطین اور لبنان میں تباہی کے سائے میں عید

۔۔
اپ ڈیٹ 20 مارچ 2026 06:29pm

مشرقِ وسطیٰ اور بیشتر یورپی ملکوں میں جمعہ کے روز عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔ تباہ حال غزہ اور مغربی کنارے میں ہزاروں فلسطینیوں نے بارش اور سرد موسم میں نمازِ عید ادا کی۔ اسرائیل نے مسجد اقصیٰ میں عید کی نماز نہ ہونے دی، 59 سال میں پہلی بار عیدالفطر کی نماز مسجد کے باہر ادا کی گئی۔ نمازِ عید کے بعد لوگوں نے اسرائیلی بربریت میں شہید ہونے والے اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دی۔ بیروت میں عید کی صبح بھی اسرائیلی جنگی طیاروں کی پروازیں جاری رہیں۔

Read Comments