رونالڈو کے 15 سالہ بیٹے کا 27 سالہ ماڈل سے مبینہ معاشقہ، معاملہ کیا ہے؟
سوشل میڈیا پر حال ہی میں افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ معروف فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کے 15 سالہ بیٹے ایک 27 سالہ برازیلی ماڈل کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔
یہ دعوے کچھ تصویروں کی بنیاد پر پھیلائے گئے، جن میں رونالدو جونیئر ایک خاتون کے ساتھ نظر آئے۔ تاہم، حقیقت یہ ہے کہ کرسٹیانو جونیئر صرف 15 سال کے ہیں، اس لیے یہ افواہیں نہ صرف غیر حقیقی بلکہ نامناسب ہیں۔
یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ دونوں دبئی کے ایک ریستوران میں ملے اور جلد قریب ہو گئے۔ لیکن حقیقت میں اس کی کوئی تصدیق نہیں ہے۔ کوئی معتبر نیوز آؤٹ لیٹ نے اس کی خبر نہیں دی اور یہ کہانی صرف سوشل میڈیا پوسٹس اور افواہوں کے ذریعے پھیل رہی ہے۔
یہ افواہیں دو تصاویر کی بنیاد پر مشہور ہوئی ہیں، جن میں ایک لڑکا اور ایک خاتون ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔ مگر یہ واضح نہیں کہ یہ تصاویر واقعی کرسٹیانو جونیئر کی ہیں یا کسی اور کی۔
ایک تصویر میں دونوں صوفے پر بیٹھے نظر آ رہے ہیں اور دوسری میں پانی کے قریب لائف جیکٹس پہنے ہوئے ہیں۔ روشنی اور پس منظر مختلف نظر آتے ہیں، جس سے لگتا ہے کہ یہ تصاویر الگ جگہوں کی ہو سکتی ہیں یا ایڈیٹ کی گئی ہیں۔
مزید یہ کہ ماڈل کا کوئی نام، تصدیق شدہ اکاؤنٹ یا ویڈیو موجود نہیں ہے جو یہ ثابت کرے کہ وہ دبئی میں ساتھ تھے۔
بڑے میڈیا آؤٹ لیٹس یا یورپی اسپوٹز میڈیا نے بھی اس بارے میں کچھ رپورٹ نہیں کیا، جو کہ اس کہانی کی غیر مصدقہ ہونے کی نشانی ہے۔
گذشتہ انٹرویوز اور خاندانی شوز میں رونالڈو جونیئر نے خود واضح کیا ہے کہ وہ کسی سے ڈیٹنگ نہیں کر رہے۔
ان کی والدہ جارجینا راڈریگِز نے بھی ایک موقع پر ان کے ”کرش“ کے بارے میں ہنستے ہوئے ذکر کیا، مگر یہ صرف ایک دوست تھا، گرل فرینڈ نہیں۔
شوز میں جب جارجینا نے پوچھا کہ کیا وہ کسی لڑکی کے بارے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو انہوں نے فوراً کہا کہ وہ صرف دوست ہیں اور اب بات نہیں کرتے۔
پچھلے کچھ سالوں میں کچھ مداحوں نے کرسٹیانو جونیئر کو سابق بارسلونا اسٹائیکر لوئس سواریز کی بیٹی ڈیلفینا سواریز کے ساتھ جوڑا، مگر اس کا بھی کوئی حقیقت سے تعلق نہیں۔
فی الحال، کرسٹیانو جونیئر کی زندگی صرف فٹبال اور خاندان پر مرکوز ہے اور 27 سالہ برازیلی ماڈل کے ساتھ تعلقات کی کہانی مکمل طور پر فرضی ہے۔ اس بارے میں پھیلی افواہیں صرف سوشل میڈیا کی مبالغہ آرائی ہیں۔