جاسوسی کا الزام: روس کا برطانوی سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم

حکام کے مطابق برطانوی سفارت کار کو دو ہفتوں کے اندر روس سے نکلنا ہوگا
شائع 30 مارچ 2026 03:36pm

روس نے جاسوسی کے الزام میں برطانوی سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے اُن کی سفارتی حیثیت ختم کر دی ہے۔

ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی ورلڈ کے مطابق روسی سیکیورٹی ادارے ایف ایس بی نے اعلان کیا ہے کہ ایک برطانوی سفارتکار کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کر دی گئی ہے اور اسے ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق سفارت کار کو دو ہفتوں کے اندر روس سے نکلنا ہوگا۔

روسی سیکیورٹی ادارے کے مطابق برطانوی سفارت کار نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ معلومات کے حوالے سے غلط بیانی کی، جو روسی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ سفارت کار روسی معیشت سے متعلق حساس معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، جس پر سیکیورٹی اداروں نے اس کی سرگرمیوں کی نگرانی کی۔

۔

روسی سیکیورٹی ادارے کے مطابق تحقیقات کے دوران سفارت کار کی سرگرمیوں میں جاسوسی کے شواہد بھی سامنے آئے، جس کے بعد اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ادھر روسی وزارتِ خارجہ کے مطابق برطانوی سفارت کار کے خلاف کارروائی کے سلسلے میں ماسکو میں برطانیہ کی ناظم الامور ڈینائے ڈھولاکیا کو طلب کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ سفارت کار نے روس میں داخلے کے لیے درخواست دیتے وقت جان بوجھ کر غلط معلومات فراہم کیں۔

Read Comments