کراچی میں دودھ 20 روپے فی لیٹر مہنگا، کمشنر کراچی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

شہرِ قائد میں فی لیٹر 20 روپے اضافے کے بعد دودھ کی قیمت 240 روپے ہوگئی ہے۔
شائع 31 مارچ 2026 09:10pm

کمشنر کراچی نے دودھ کی نئی قیمتوں کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق دودھ کی قیمت میں فی لیٹر 20 روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق شہر قائد میں فی لیٹر دودھ کی قیمت 20 روپے اضافے کے بعد 240 روپے ہوگئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ڈیری فارمرز دودھ 215 روپے فی لیٹر، ہول سیلرز 225 روپے فی لیٹر اور ریٹیلرز 240 روپے فی لیٹر کے حساب سے فروخت کریں گے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ ڈیری فارمرز کی پیداواری لاگت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ دودھ کی فراہمی مستحکم اور فارمرز کی آمدنی محفوظ رہ سکے۔

اس فیصلے کے بعد شہر میں دودھ کی خرید و فروخت نئی مقررہ قیمت کے مطابق جاری ہے اور شہریوں کو قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے مطلع کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈیری فارمرز ایسو سی ایشن کی جانب سے مسلسل قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے رواں ماہ کمشنر کراچی کو خط بھی لکھا گیا تھا جس میں دودھ کی فی لیٹر قیمت 320 روپے کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Read Comments