دھرندھر 2 کی کامیابی: نبیل گبول کا ’جمیل جمالی‘ کے لیے پیغام
پاکستانی سیاستدان نبیل گبول نے فلم ’دھرندھر‘ میں جمیل جمالی کا کردار ادا کرنے والے سینیئر بھارتی اداکار راکیش بیدی کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا۔
کانٹینٹ کریئیٹر نوین گری کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں نبیل گبول نے راکیش بیدی کے لیے احترام ظاہر کیا اور کہا کہ ’راکیش بیدی ایک آرٹسٹ ہیں۔ ہمارا دل، ہمارا خون، ہمارا چہرہ ایک جیسا ہوسکتا ہے، میں ان کے ساتھ پرسنل نہیں ہونا چاہتا۔‘
نبیل گبول کا کہنا تھا کہ، راکیش نے ایک انٹرویومیں کہا تھا کہ میں نہیں جانتا کہ نبیل گبول کون ہیں؟ میں نے پاکستان کے سب سیاسی کیریکٹرز کو اپنے ذہن میں رکھا اور پھر ان کی ایکٹنگ کی تو میں ان سے صرف اتنا کہوں گا کہ انہوں کے میرا جو رول پلے کیا ہے اس میں کہیں کہیں سچائی تھی جو میرے ساتھ ہوا ہے۔ لیکن یہ رول پلے کرنے کے بعد آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ 2007 میں لیاری کا ایم این اے میں نہیں کوئی اور تھا۔‘
انہوں نے راکیش بیدی کے لیے مزید کہا کہ۔’ میرا پیغام راکیش بیدی تک پہنچائیں کہ میں انہیں بطور سینئر اداکار بہت عزت دیتا ہوں اور میں ان سے محبت کرتا ہوں۔ لیکن میں اتنا ضرور کہوں گا کہ نبیل گبول چاپلوسی نہیں کرتا تھا، بلکہ وہ بڑا دبنگ اور مضبوط تھا، اس لیے آپ دبنگ رول ادا کرتے تو اچھا لگتا۔’
واضح رہے کہ راکیش بیدی نے وضاحت کی تھی کہ جمیل جمالی کا کردار صرف نبیل گبول کی بنیاد پر نہیں بنایا گیا۔
انہوں نے کہا، “میں نے پاکستانی سیاستدانوں کا عمومی خاکہ بنایا، صرف نبیل گبول کے بارے میں نہیں۔ تاہم، شائقین اکثر اس کردار کو گبول کے ساتھ جوڑ دیتے ہیں، خاص طور پر چونکہ وہ 2007 میں لیاری کے رکن قومی اسمبلی تھے۔
جہاں تنازعات جاری ہیں، دھرندھر 2 باکس آفس پر ریکارڈ توڑ رہی ہے اور صرف 11 دنوں میں پہلے حصے کی کل کمائی سے زیادہ کما چکی ہے۔ فلم میں حقیقت اور خیالی کہانی کے امتزاج نے ناظرین کو خوب کیا ہے۔