پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں اور 69 رنز بنائے۔
شائع 02 اپريل 2026 06:26pm

پاکستان سپرلیگ ( پی ایس ایل) سیزن 11 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف دیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز اسکور کیے۔ کپتان سعود شکیل 42 اور حسن نواز 66 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ شامل حسین 21، خواجہ نافع 18 اور ٹام کرن نے 29 رنز اسکور کیے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 184 رنز کا ہدف با آسانی 19ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

سمیر منہاس نے 82 اور شاداب خان نے 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تیسری وکٹ پر 128 رنز کی ناقابل شکست شراکت بھی ہوئی۔ اس کے علاوہ ڈیون کونوے نے 18 اور آندریس گوس نے 2 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان نے شاندارآل راؤنڈ کارکردگی دکھائی اور مین آف دی میچ کا اعزاز اپنے نام کیا۔

Read Comments