سعودی عرب اور روس کے درمیان ویزا فری انٹری کے معاہدے پر عملدرآمد کا اعلان

سعودی عرب اور روس نے یکم دسمبر 2025 کو ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
شائع 06 اپريل 2026 11:26pm

سعودی وزارت خارجہ نے سعودی عرب اور روس کے درمیان سفر کے لیے ویزے سے استثنی  کے معاہدے پر 11 مئی سے عملدرآمد کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب اور روس نے یکم دسمبر 2025 کو ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے جس میں دونوں ملکوں کے شہریوں کو ویزا فری انٹری کی اجازت دی گئی ہے۔

سعودی، روسی انویسٹمنٹ اینڈ بزنس فورم کے دوران سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان جب کہ روسی جانب سے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے دستخط کیے تھے۔

معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کے پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کو سیاحت، کاروبار یا فیملی وزٹ کے لیے ویزا فری انٹری کی اجازت ہوگی۔ استثنی کی اجازت ایک کیلنڈر سال کے اندر مجموعی طور پر 90 دن کے لیے ہوگی۔

یہ معاہدہ، سفر کو آسان بنانے اور لوگوں کے درمیان قریبی روابط کو فروع دینے کے  لیے دونوں ملکوں کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اس اقدام سے سیاحت کو فروغ ملے گا، متعدد شعبوں میں اقتصادی اور ثقافتی تعاون کو تقویت ملے گی۔

اس استثنی کا اطلاق، ورک، اسٹڈی، رہائش یا حج کے لیے نہیں ہوتا، اس کے لیے مخصوص ویزے کی ضرورت رہے گی۔

روس پہلا ملک ہے جس کے ساتھ سعودی عرب نے باہمی ویزے سے استثنی کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس میں عام پاسپورٹ ہولڈرز شامل ہیں۔

واضح رہے یہ معاہدہ داخلے کے طریقہ کار کو آسان بنانے، باہمی دوروں کو فروغ دینے، سیاحت، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

Read Comments