کے الیکٹرک کی کراچی والوں سے اضافی بل وصول کرنے کی تیاری

اس درخواست پر نیپرا 22 اپریل کو سماعت کرے گا
شائع 07 اپريل 2026 01:35pm

کراچی میں بجلی کے صارفین کے لیے ایک اور مالی بحث پیدا ہو گئی ہے کیونکہ ملک کی سب سے بڑی بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے اینڈ آف ٹرم ایڈجسٹمنٹس کی درخواست دائر کی ہے جس کی مجموعی رقم 58 ارب 95 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد ہے۔ اس درخواست پر نیپرا 22 اپریل کو سماعت کرے گا۔

کمپنی نے درخواست میں مختلف مالی مدوں میں ایڈجسٹمنٹس کی تفصیلات پیش کی ہیں۔

ایکسچینج ریٹ اثرات اور ریٹرن آف ایکوئٹی کے تحت 11 ارب روپے سے زائد کی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کی گئی ہے۔

ورکنگ کیپیٹل کے اخراجات کے تحت مجموعی طور پر 33 ارب روپے سے زائد کی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری بھی طلب کی گئی ہے۔

ٹیکس ادائیگیوں کے مختلف پہلوؤں میں کمپنی نے 15 ارب 33 کروڑ روپے اضافی وصول کرنے کی منظوری کی درخواست کی ہے۔

۔

اس کے علاوہ سرمایہ کاری نہ ہونے کی مد میں 1 ارب 31 کروڑ روپے کی منفی ایڈجسٹمنٹ اور گزشتہ سالوں کے ٹیکس واجبات کے طور پر 7 ارب 49 کروڑ روپے (2023) اور 3 ارب روپے (2022) کی اضافی ٹیکس ذمہ داری شامل کی گئی ہے۔

پاور پرچیز کی سابقہ ایڈجسٹمنٹس کی مد میں 26 کروڑ روپے صارفین پر منتقل کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔

نیپرا سماعت کے دوران کے الیکٹرک کی جانب سے مانگی گئی ایڈجسٹمنٹس کے قوانین کے مطابق جائزے، سرمایہ کاری، آئی ڈی سی اثرات اور دیگر مالی دعووں کی تفصیلی جانچ پڑتال کرے گا۔

سماعت کے نتائج سے صارفین پر اضافی بلنگ کے اثرات واضح ہوں گے اور اس سے کے الیکٹرک کے مالی ڈھانچے پر بھی روشنی پڑے گی۔

Read Comments