بھارتی اداکارہ دیویانکا سیروہی کی پراسرار موت کے بعد سوشل میڈیا پر پوسٹ وائرل

معنی خیز پوسٹ نے کئی سوالات کھڑے کردیے۔
شائع 24 اپريل 2026 02:04pm

بھارتی ریاست ہریانہ کی 30 سالہ ہردلعزیز اداکارہ اور نامور سوشل میڈیا انفلوئینسر دیویانکا سیروہی کے اچانک انتقال نے علاقائی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو شدید صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔ وہ سوشل میڈیا پر کافی مقبول تھیں اور ہریانوی میوزک انڈسٹری میں اپنا نام بنا چکی تھیں۔

اس افسوسناک خبر کے درمیان ان کی جون 2023 کی ایک پوسٹ دوبارہ وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ نیلے رنگ کے لباس اور میرون پگڑی میں نظر آتی ہیں۔

اس پوسٹ کا کیپشن خاص طور پر توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جس میں لکھا تھا،’شیو مجھے اپنے ساتھ لے چلو۔‘

مداح اس پوسٹ پر شدید ردعمل دے رہے ہیں اور ان کے اچانک انتقال کے بعد یہ الفاظ مزید معنی خیز محسوس ہو رہے ہیں۔

صارفین کی ایک بڑی تعداد کا خیال ہے کہ اداکارہ شاید اندرونی طور پر کسی ذہنی تناؤ یا ڈپریشن کا شکار تھیں اور اپنی زندگی سے خوش نہیں تھیں۔

سوشل میڈیا پر کچھ حلقے ان کی موت کو خودکشی سے بھی جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم ابھی تک اہل خانہ یا پولیس کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دیویانکا کی طبیعت اچانک بگڑ گئی تھی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

دیویانکا بظاہر مکمل تندرست اور متحرک زندگی گزاررہی تھیں۔ اپنے مختصر کیریئر میں انہوں نے 50 سے زائد ہریانوی گانوں میں کام کیا۔ سے زائد ہریانوی میوزک ویڈیوز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

نامور گلوکار معصوم شرما کے ساتھ ان کی آن اسکرین جوڑی کو بے حد پسند کیا جاتا تھا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 1.3 ملین (13 لاکھ) سے زائد تھی، جہاں وہ اپنی ویڈیوز کے ذریعے مداحوں سے رابطے میں رہتی تھیں۔

Read Comments