وائٹ ہاؤس کے قریب پھر فائرنگ
.
امریکی صدر کے دفتر ’وائٹ ہاؤس‘ کے قریب ایک حفاظتی چوکی کے پاس فائرنگ کرنے والا ایک مشکوک شخص قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جوابی فائرنگ میں مارا گیا ہے۔ امریکی خفیہ ایجنسی ’سیکرٹ سروس‘ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ یا ان کے گردونواح میں فائرنگ کا یہ تیسرا بڑا واقعہ ہے۔ سیکرٹ سروس نے بیان میں کہا کہ یہ شخص امریکی وقت کے مطابق شام چھ بجے کے قریب وائٹ ہاؤس کے قریب موجود تھا، اس نے اچانک اپنے بیگ سے ہتھیار نکالا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ وہاں تعینات افسران نے فوری جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں ملزم زخمی ہو گیا اور بعد میں اسپتال جا کر دم توڑ گیا۔ ہلاک ہونے والے 21 سالہ نوجوان کی شناخت ناسائر بیسٹ کے نام سے ہوئی ہے۔
Read Comments