کوئٹہ میں خودکش دھماکا

.
شائع 24 مئ 2026 03:17pm

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب ایک مبینہ خودکش حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام اور ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ لرزہ خیز واقعہ اس وقت پیش آیا جب ریلوے ٹریک کے قریب موجود ایک ٹرین کو نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث ٹرین پٹری سے نیچے اتر گئی۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور ٹریک کے ارد گرد کھڑی کئی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

Read Comments