حج 2026: میدانِ عرفات کے مناظر
میدانِ عرفات اور جبلِ رحمت کی پہاڑیوں پر دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں عازمینِ حج اس وقت حج کے رکنِ اعظم یعنی وقوفِ عرفات کی ادائیگی کے لیے موجود ہیں۔ شدید تپش اور گرمی کا مقابلہ کرنے کے لیے سعودی حکومت کی جانب سے زبردست انتظامات کیے گئے ہیں۔ میدانِ عرفات میں خودکار نظام کے تحت نصب اسپرے امبریلازعازمین پر مسلسل ٹھنڈے پانی کی پھوار برسا رہی ہیں تاکہ درجہ حرارت کو کم رکھا جا سکے۔ اس کے علاوہ عازمین کی سہولت کے لیے پورے راستے پر ہائی ٹیک کولنگ یونٹس، بڑی تعداد میں میڈیکل اسٹاف، ایمبولینسز اور مفت ٹھنڈے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے، جبکہ لاکھوں کی اس بھیڑ کو محفوظ رکھنے اور ان کی نقل و حرکت کو مانیٹر کرنے کے لیے جدید ڈرونز اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔