پیرس میں ہنگامہ
.
یوئیفا چیمپئنز لیگ 2026 کے فائنل میں فتح کے بعد پیرس کی سڑکوں پر جشن کا ماحول اس وقت شدید ہنگامہ آرائی اور کشیدگی میں تبدیل ہو گیا جب ہزاروں پرجوش شائقین سڑکوں پر نکل آئے۔ اس موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے بڑی تعداد میں پولیس فورس کو تعینات کیا گیا تھا، لیکن شائقین کی جانب سے آتش بازی، توڑ پھوڑ اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے بعد حالات قابو سے باہر ہو گئے۔ پولیس فورس کو، ہجوم کو منتشر کرنے اور صورتحال پر قابو پانے کے لیے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا سہارا لینا پڑا، جس کے نتیجے میں جشن کا روایتی ماحول افراتفری اور پرتشدد جھڑپوں میں بدل گیا اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
Read Comments