دیر بالا میں مدرسے پر آسمانی بجلی گرنے سے 22 طالبات زخمی

واقعے کے وقت 260 طالبات مدرسے میں موجود تھیں۔
شائع 01 جولائ 2026 06:46pm

خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا میں مدرسے پر آسمانی بجلی گرنے سے 22 طالبات زخمی ہوگئیں۔ واقعے کے بعد مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں جب کہ دور افتادہ علاقہ ہونے کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بدھ کو دیر بالا کے علاقے اوصوڑئی درہ کے گاؤں رانگوں میں خواتین کے ایک مدرسے پر آسمانی بجلی گرنے سے افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 22 طالبات زخمی ہوگئیں۔

واقعے کے وقت مدرسے میں تقریباً 260 طالبات موجود تھیں جب کہ آسمانی بجلی گرنے کے فوراً بعد علاقے کے مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

زخمی طالبات کو فوری طور پر علاج کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال واڑی منتقل کر دیا گیا، جہاں اسپتال انتظامیہ نے فوری طور پر ان کا علاج شروع کر دیا۔

دور افتادہ علاقہ ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب کہ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد واڑی اسپتال پہنچ گئی۔

دوسری جانب دیر بالا میں مدرسے پر آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں زخمی ہونے والی 22 طالبات کے نام جاری کردیے گئے ہیں۔

  • افنان بی بی دختر انور زادہ، عمر تقریباً 14/15 سال

  • انساء دختر حمید گل، عمر تقریباً 11/12 سال

  • شفاء دختر نواز خان، عمر تقریباً 12/13 سال

  • حسینہ، عمر تقریباً 11/12 سال

  • بشریٰ بی بی دختر نعیم زادہ، عمر تقریباً 14/15 سال

  • ثانیہ دختر گوہر رحمان، عمر تقریباً 13/14 سال

  • فریحہ دختر محمد، عمر تقریباً 14/15 سال

  • شیدہ بی بی دختر شیزادہ، عمر تقریباً 13/14 سال

  • گلفام دختر راحت اللہ، عمر تقریباً 9/10 سال

  • عروج دختر گوہر ایوب، عمر تقریباً 15/16 سال

  • سفینہ دختر انور زادہ، عمر تقریباً 13/14 سال

  • حسینہ دختر ہمایون، عمر تقریباً 15/16 سال

  • سلویٰ دختر نصیر زادہ، عمر تقریباً 14/15 سال

  • علیشماء دختر ہمایون، عمر تقریباً 11/12 سال

  • مناحل دختر حیات گل، عمر تقریباً 13/14 سال

  • ارض دختر نواب علی، عمر تقریباً 13/14 سال

  • حسینہ دختر عبدالرحمٰن، عمر تقریباً 15/16 سال

  • فریال دختر سردار علی، عمر تقریباً 11/12 سال

  • ابونیزہ دختر دوست محمد، عمر تقریباً 13/14 سال

  • یسریٰ دختر خیال زادہ، عمر تقریباً 14/15 سال

  • نداء دختر گوہر روان، عمر تقریباً 9/10 سال

Read Comments