کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج

.
شائع 21 جولائ 2026 10:26am

بھارت میں نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والی ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ تحریک مودی حکومت کے تیسرے دور کے لیے ایک بڑا عوامی اور سیاسی چیلنج بن گئی ہے۔ لاکھوں طلبا سرکاری ملازمتوں، خصوصاً میڈیکل کے قومی داخلہ ٹیسٹ کے پیپر لیک، تعلیمی بدعنوانی اور بے روزگاری کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ مظاہرین وزیرِ تعلیم کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ نئی دہلی میں احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جن میں متعدد افراد زخمی اور گرفتار ہوئے، جبکہ اس تحریک کو اپوزیشن جماعتوں اور سول سوسائٹی کی وسیع حمایت بھی حاصل ہے۔

Read Comments