کراچی سمیت سندھ بھر میں موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی جشہریوں اور انتظامیہ کو ممکنہ بارشوں اور آندھی کے پیشِ نظر تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت
شائع 30 جولائ 2026 12:06pm

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی نئی پیش گوئی کے ساتھ الرٹ جاری کر دیا ہے۔

موسمیاتی ماہرین کے مطابق 31 جولائی سے 2 اگست کے دوران اندرونِ سندھ کے بیشتر علاقوں میں شدید اور موسلا دھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ صوبائی دارالحکومت کراچی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ درمیانی شدت کی بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کے حکام نے موجودہ موسمیاتی صورتحال کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ”اس وقت مون سون کی نچلی سطح کی ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں“۔

اس کے ساتھ ہی ماہرین نے یہ بھی بتایا ہے کہ ”ایک مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک کے شمالی علاقوں میں موجود ہے، جس کی وجہ سے یہ برسات کا نظام بن رہا ہے“۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں اور انتظامیہ کو ممکنہ بارشوں اور آندھی کے پیشِ نظر تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ برسات کے دوران کسی بھی ناگہانی صورتحال یا بجلی و سڑکوں کی آمدورفت میں خلل سے بچا جا سکے۔

Read Comments