گائے کی ٹکر، شادی کی خوشیاں غم میں تبدیل

گائے کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار محمد اویس شدید زخمی، اسپتال میں دم توڑ گیا
شائع 09 اگست 2026 08:45am

شادی کی خوشیاں اس وقت ماتم میں بدل گئیں جب بارات روانگی سے چند گھنٹے قبل موٹرسائیکل سوار دولہا حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں محمد اویس نامی نوجوان موٹرسائیکل پر سوار تھا کہ اچانک ایک گائے نے اسے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

محمد اویس کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

دولہا کی حادثے میں ہلاکت کی خبر گھر پہنچی تو شادی کی تیاریوں میں مصروف خاندان میں کہرام مچ گیا اور خوشیوں بھرا گھر ماتم کدے میں تبدیل ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والا محمد اویس علاقے کا معروف نعت خواں بھی تھا۔ اہل علاقہ نے نوجوان کی اچانک موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Read Comments