پشاور: شادی سے انکار پر لڑکی نے نوجوان پر تیزاب پھینک دیا
مبینہ طور پر تیزاب پھینکنے کے بعد فائرنگ بھی کی، متاثرہ نوجوان نے لڑکی پر بلیک میلنگ کا الزام عائد کردیا
پشاور میں شادی سے انکار کرنے پر لڑکی نے مبینہ طور پر لڑکے پر تیزاب پھینک کر فائرنگ کردی۔
ایف آئی آر کے مطابق صدیق اللہ اور عتیقہ کے درمیان دوستانہ تعلقات تھے۔ صدیق اللہ نے عتیقہ سے شادی کرنے سے انکار کیا، جس پر ملزمہ نے مبینہ طور پر نوجوان پر تیزاب پھینک دیا۔
متاثرہ نوجوان کے مطابق تیزاب پھینکنے کے بعد ملزمہ نے فائرنگ بھی کی۔
صدیق اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمہ اسے بلیک میل کر رہی تھی اور اس سے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
متاثرہ لڑکا لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج ہے، ڈاکٹر کے مطابق جوان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ واقعے کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
Read Comments