شائع 19 دسمبر 2015 06:41am

عبدالرزاق کی دنیائے کرکٹ میں واپسی

ذرائع کے مطابق پاکستان پی ایس ایل گورننگ کونسل نے برسوں سے نظرانداز کھلاڑی عبدالرزاق کو پاکستان سپر لیگ میں شامل کر لیا ہے۔ عبدالرازاق نے پی ایس ایل میں اپنی شمولیت نہ ہونے پر ایک ٹی وی شو میں ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔جس کے بعد اب پی ایس ایل گورننگ کونسل نے ان کو پی ایس ایل میں شامل کرلیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق عبدالرازاق کو گولڈ کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔مایہ ناز آل راﺅنڈر عبدالرزاق کو پی سی بی کے جانب سے جاری کردہ پی ایس ایل کی کھلاڑیوں کی فہرست سے نظرانداز کردیا تھا ،تاہم اب وہ پی ایس ایل کا حصہ بن گئے ہیں۔
اپنی بہترین باﺅلنگ اور بیٹنگ کے باعث مشہور ہونے والے عبدالرزاق نے ٹی ٹوئنٹی میںبتیس میچوں میں تین سو ترانواے رنز بنا رکھے ہیں۔ اس کے علاوہ بیس وکٹیں بھی حاصل کر چکے ہیں ۔
عبدالرزاق پچھلے دو سال سے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں تاہم وہ ڈومیسٹک میچز اور غیر ملکی کرکٹ لیگز میں جلوہ گر ہوتے رہتے ہیں۔

Read Comments