بو لی وڈ انڈسٹری کی ادھوری محبتیں
بولی وڈ انڈسٹری کو تقریباً سو سال ہو چکے ہیں ،ان برسوں میں فنکاروں کے درمیان پردئہ اسکرین پر محبت کی کہانیاں تو آپ نے بہت دیکھی ہونگی لیکن پردے کے پیچھے کی محبتیں بھی کچھ کم مشہور نہیں ہوئیں ۔یہ محبتیں کتنی کامیاب ہوئیں اور کتنے فنکار اس سفر میں ایک دوسرے سے جدا ہو گئے، آئیے محبت کی ان ادھوری داستانوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں ۔ دلیپ کمار اور مدھوبالا اپنے وقت کی پر کشش جوڑی مانی جاتی تھی ان کی محبت اسکرین پر تو کامیاب تھی ہی ، پردے کے پیچھے بھی ان دونوں کے درمیان جذباتی وابستگی تھی لیکن ان دونوں کی محبت کی یہ کہانی ادھوری ہی رہ گئی کیونکہ مدھو بالا کے والد نہیں چا ہتے تھے کہ دلیپ اور مدھو بالا ایک ساتھ زندگی گزاریں۔ راج کپور نرگس کے عشق میں بری طرح گرفتار تھے ،ان دونوں کے تعلقات کا آغاز فلم آگ سے ہوا اور فلم برسات تک دونوںکی پریم کہانی عروج پر پہنچ چکی تھی ،لیکن ان دونوں کی داستان بھی ادھوری رہی اور ان کی راہیں الگ ہوگئیں،نرگس نے اداکار سنیل دت سے شادی کرلی۔ امیتابھ بچن اور ریکھا کا شمار بولی وڈ انڈسٹری کی خوبصورت جوڑیوں میں ہوتا ہے پردئہ اسکرین پر یہ جوڑی جتنی کامیاب تھی اسکرین کے پیچھے اس کا انجام اتنا ہی افسوسناک ہوا،لوگوں نے یہاں تک کہنا شروع کردیا تھا کہ دونوں نے خفیہ شادی کر لی ہے ۔ریکھا آج بھی امیتابھ کا سیندور اپنی مانگ میں لگاتی ہیں ،لیکن امیتابھ نے ہمیشہ اپنے اور ریکھا کے رشتے کے حوالے سے خاموشی اختیار کی ہے۔
دلیپ کمار،مدھو بالا
راج کپور ،نرگس
امیتابھ بچن،ریکھا
متھن چکرورتی،سری دیوی