بو لی وڈ انڈسٹری کی ادھوری محبتیں

اپ ڈیٹ 27 جون 2016 08:53am

combo

بولی وڈ انڈسٹری کو تقریباً سو سال ہو چکے ہیں ،ان برسوں میں فنکاروں کے درمیان پردئہ اسکرین پر محبت کی کہانیاں تو آپ نے بہت دیکھی ہونگی لیکن پردے کے پیچھے کی محبتیں بھی کچھ کم مشہور نہیں ہوئیں ۔یہ محبتیں کتنی کامیاب ہوئیں اور کتنے فنکار اس سفر میں ایک دوسرے سے جدا ہو گئے، آئیے محبت کی ان ادھوری داستانوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں ۔
دلیپ کمار،مدھو بالا

dilip-madho-11111

دلیپ کمار اور مدھوبالا اپنے وقت کی پر کشش جوڑی مانی جاتی تھی ان کی محبت اسکرین پر تو کامیاب تھی ہی ، پردے کے پیچھے بھی ان دونوں کے درمیان جذباتی وابستگی تھی لیکن ان دونوں کی محبت کی یہ کہانی ادھوری ہی رہ گئی کیونکہ مدھو بالا کے والد نہیں چا ہتے تھے کہ دلیپ اور مدھو بالا ایک ساتھ زندگی گزاریں۔
راج کپور ،نرگس

raj-nargis111111111

راج کپور نرگس کے عشق میں بری طرح گرفتار تھے ،ان دونوں کے تعلقات کا آغاز فلم آگ سے ہوا اور فلم برسات تک دونوںکی پریم کہانی عروج پر پہنچ چکی تھی ،لیکن ان دونوں کی داستان بھی ادھوری رہی اور ان کی راہیں الگ ہوگئیں،نرگس نے اداکار سنیل دت سے شادی کرلی۔
امیتابھ بچن،ریکھا

rekha

امیتابھ بچن اور ریکھا کا شمار بولی وڈ انڈسٹری کی خوبصورت جوڑیوں میں ہوتا ہے پردئہ اسکرین پر یہ جوڑی جتنی کامیاب تھی اسکرین کے پیچھے اس کا انجام اتنا ہی افسوسناک ہوا،لوگوں نے یہاں تک کہنا شروع کردیا تھا کہ دونوں نے خفیہ شادی کر لی ہے ۔ریکھا آج بھی امیتابھ کا سیندور اپنی مانگ میں لگاتی ہیں ،لیکن امیتابھ نے ہمیشہ اپنے اور ریکھا کے رشتے کے حوالے سے خاموشی اختیار کی ہے۔
متھن چکرورتی،سری دیوی

siri-devi111111111

بولی وڈ کے ڈسکو ڈانسر اور چاندنی کی محبت بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ،ان کی محبت کا آغاز فلم جاگ اٹھا انسان سے ہوادونوں نے خفیہ طور پر مندر میں جا کر شا دی بھی کی اور ساتھ رہنے لگے لیکن ان کی محبت کا اختتام اس وقت ہوا جب سری دیوی کے اصرار پر متھن نے اپنی پہلی بیوی یوگیتا کو طلاق دینے سے انکار کردیا۔
اکشے کمار،شلپا شیٹھی

akshy-shilpa111111111

اکشے اور شلپا کی محبت تو ایک زمانہ جانتا ہے وہ دونوں ساتھ شادی بھی کرنے والے تھے لیکن پھر اکشے نے ماضی کے سپر اسٹار راجیش کھنا کی بیٹی ٹوئنکل کھنا سے شادی کر لی اور شلپاکو سوگوار چھوڑ دیا۔