مینگورہ: کارروائی میں کالعدم تنظیم کا اہم رکن گرفتار

شائع 23 اپريل 2016 02:44pm

مینگورہ:محکمہ انسداد دہشت گردی مالاکنڈ ریجن کی کارروائی،کالعدم تنظیم کے اہم رکن بشیر رحمان کو مینگورہ سے گرفتارکرلیا گیا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی مالاکنڈ ریجن نے خفیہ اطلاع پرمینگورہ میں کارروائی کرتے ہوئے اہم دہشت گرد کو گرفتارکرلیا، زیرحراست دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا،ملزم بشیر رحمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

ملزم دہشت گردی کی مختلف وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا،ملزم کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

Read Comments