مینگورہ: کارروائی میں کالعدم تنظیم کا اہم رکن گرفتار
فائل فوٹؤمینگورہ:محکمہ انسداد دہشت گردی مالاکنڈ ریجن کی کارروائی،کالعدم تنظیم کے اہم رکن بشیر رحمان کو مینگورہ سے گرفتارکرلیا گیا۔
محکمہ انسداد دہشت گردی مالاکنڈ ریجن نے خفیہ اطلاع پرمینگورہ میں کارروائی کرتے ہوئے اہم دہشت گرد کو گرفتارکرلیا، زیرحراست دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا،ملزم بشیر رحمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
ملزم دہشت گردی کی مختلف وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا،ملزم کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔