سپریم کورٹ کے حکم کیخلاف شجاعت عظیم مذاکراتی کمیٹی کے کنوینر مقرر
سپریم کورٹ نے شجاعت عظیم کو کسی بھی سرکاری اجلاس میں شرکت اور سرکاری امور کی انجام دہی نہ کرنے کا حکم دیا تھا، مذاکراتی کمیٹی پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور حکومتی کمیٹی کے درمیان ادارے کی بحالی کے حوالے سے وزیر اعظم کے حکم پر تشکیل دی گئی تھی، وزیر اعظم کی یقین دہانی کے بعد جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے احتجاج دو ہفتے کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔
Read Comments