سپریم کورٹ کے حکم کیخلاف شجاعت عظیم مذاکراتی کمیٹی کے کنوینر مقرر

شائع 19 دسمبر 2015 03:08pm

12
اسلام آباد:سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حکومت نے شجاعت عظیم کو مذاکراتی کمیٹی کا کنوینر مقرر کر دیا۔

سپریم کورٹ نے شجاعت عظیم کو کسی بھی سرکاری اجلاس میں شرکت اور سرکاری امور کی انجام دہی نہ کرنے کا حکم دیا تھا، مذاکراتی کمیٹی پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور حکومتی کمیٹی کے درمیان ادارے کی بحالی کے حوالے سے وزیر اعظم کے حکم پر تشکیل دی گئی تھی، وزیر اعظم کی یقین دہانی کے بعد جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے احتجاج دو ہفتے کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔