سوات میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 25 اپريل 2016 10:20am

سوات :سوات کے علاقے منگلور میں گاڑی کھائی میں گرنے سے بچے سمیت دو افراد جاں بحق ، آٹھ افراد شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سوات کے علاقے منگلور میں مسافر گاڑی تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت دو افراد جاں بحق آٹھ شدید زخمی ہو گئے۔

موقع پر موجود افراد نے گاڑی میں پھنسے افراد کو کھائی سے نکال کرزخمیوں کوقریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ، اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Read Comments