سوات میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق
فائل فوٹوسوات :سوات کے علاقے منگلور میں گاڑی کھائی میں گرنے سے بچے سمیت دو افراد جاں بحق ، آٹھ افراد شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق سوات کے علاقے منگلور میں مسافر گاڑی تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت دو افراد جاں بحق آٹھ شدید زخمی ہو گئے۔
موقع پر موجود افراد نے گاڑی میں پھنسے افراد کو کھائی سے نکال کرزخمیوں کوقریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ، اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔