Aaj Logo

شائع 17 جولائ 2017 03:30am

مشہوربھارتی بچوں نے ایسا کیا کردیاکہ والدین کو مہنگا پڑ گیا

بولی وڈ انڈسٹری  کا دوسرا نام گلیمر ہے جہاں ہر وقت خوبصورتی کا راج رہتا ہے،یہاں موجود اداکار منفرد نظر آنے کی خواہش میں ایک دوسرے سے  آگے نکلنے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں ،اور بیشتر کامیاب رہتے ہیں۔

بولی وڈ کے تقریباً تمام اداکار حسن وخوبصورتی میں ایک سے بڑھ کر ایک ہیں ،شاہ رخ ،عامر ایشوریا کسی سے کم نہیں لیکن ان کےبچے اُن سے بھی دو قدم آگے ہیں ۔

ابرا ہم،آریان خان

شاہ رخ کے دونوں بیٹوں نے ابھی سے فلم انڈسٹری پر قبضہ کرلیا ہے،جبکہ ابراہم کو بھارتی فلم انڈسٹری کا کیوٹسٹ بچہ قرار دیا جا چکا ہے۔

ویوان کندرا

شلپا شیٹھی اور رشپ کندرا کا بیٹا ویوان اپنے والدین سے زیادہ خوبصورت نظر آتا ہے۔

جھانوی کپور

سری دیوی کو ماضی کی خوبصورت ترین اداکارہ کااعزاز حاصل ہے ،لیکن بہت جلد یہ اعزازان کی بیٹی اپنے نام کرنے والی ہیں۔

جنید ،آزاد

عامر خان کے بیٹے جنید اور آزادنہ صرف اپنے والد کی طرح با صلاحیت ہیں  بلکہ ان سے زیادہ خوبصورت ہیں۔

ہیرہان،ہیردان

ہرتیک روشن بولی وڈ کے خوبصورت اداکاروں میں سےایک ہیں لیکن ان کے دونوں بیٹے بہت جلد ان کایہ ریکارڈ توڑنے والے ہیں۔

آرو

اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنا کے بیٹے آرو بھی کسی سے کم نہیں۔

سارہ خان

سیف علی خا ن اور امریتا راؤ کی بیٹی سارہ خان بہت جلد فلموں میں نظر آئیں گی۔

ناویا

بھارت کے سب سے مشہور اداکار امیتابھ بچن کی نواسی ناویا کی خوبصورتی کے مداحوں کی تعداد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ابھی سے لاکھوں میں ہے۔

رینے

سابق مس یونیورس سشمیتا سین کی بڑی بیٹی رینے ابھی سے فیشن انڈسٹری میں قدم رکھ چکی ہیں ،بولی وڈ میں ان کا مستقبل بہت روشن ہے۔واضح رہے کہ رینے کوسشمیتا نے گود لیا تھا۔

آہان

معروف اداکار سنیل شیٹھی کی بیٹی اتھیا شیٹھی فلموں میں قدم رکھ چکی ہیں اب ان کے بیٹے آہان کی باری ہے،دیکھیں وہ کب تک اس جگمگاتی دنیا کا حصہ بنتے ہیں۔

آرہان

معروف پروڈیوسر ارباز خان اور اداکارہ ملائکہ اروڑا کے بیٹے آرہان ابھی سے میڈیا کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں ۔

کرن دیول

سنی دیول کے بیٹے کرن دیول اپنےوالدسے زیادہ خوبصورت اور باصلاحیت ہیں انہوں نے فلم یملا پگلا دیوانہ2 کو اسسٹ بھی کیاتھا ،وہ بولی وڈ کے مستقبل کا ایک روشن ستارہ ہیں۔

یش وردھن

گووندا پچھلے کئی برسوں سے بولی وڈ پر اپنی دھاک بٹھائے ہوئے ہیں اور اب جو نئیر گووندا کی باری ہے،دیکھیں کب تک  وہ فلموں میں نظر آتے ہیں۔

آرادھیا

اب بات کرتے ہیں خوبصورت ترین اداکارہ ایشوریا رائے کی خوبصورت بیٹی آرادھیا کی جو ابھی سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بن چکی ہیں اور بہت جلد شہرت اور خوبصورتی میں اپنی والدہ کو پیچھے چھوڑ دیں گی۔

Read Comments