Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔
پولیس کے مطابق، کراچی کے علاقے ڈالمیا میں سیکیورٹی اہلکاروں اوردہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جس کے نتیجے میں مزید نفری کو طلب کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔ ملزمان کے قبضے سے دو پستول، ایک کلاشنکوف، رپیٹر، دستی بم اور منشیات بھی برآمد ہوئی۔