کراچی پولیس کی کارروائی،4 ’دہشت گرد‘ہلاک

شائع 02 مئ 2016 09:00am
پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے - فائل فوٹو پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے - فائل فوٹو

کراچی :کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے  چار دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

پولیس کے مطابق، کراچی کے علاقے ڈالمیا میں سیکیورٹی  اہلکاروں اوردہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جس کے نتیجے میں مزید نفری کو طلب کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔ ملزمان کے قبضے سے دو پستول، ایک کلاشنکوف، رپیٹر، دستی بم اور منشیات بھی برآمد ہوئی۔