براک اوباما ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی سےپریشان
واشنگٹن:امریکی صدر براک اوباما پریشان ہیں کہ ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی کیسے گزاریں گے۔
براک اوباما رواں سال کے آخر میں صدارت کے منصب سے ریٹائر ہوجائیں گے۔ ریٹائر ہونے کے بعد کیا کریں گے اس سوال کا جواب لینے نائب صدر جوئے بائیڈن کے پاس پہنچ گئے۔جو بائیڈن انہیں کوچنگ کرنے اور ڈرائیونگ لائسنس کیلئے اپلائے کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ساتھ ہی مختلف انداز میں چشمہ پہننا بھی بتاتے ہیں۔
براک اوباما اوول آفس سے فون پر کوچنگ کیلئے اپنی خدمات اور تجربے کا ذکر کرتے ہیں اور پھر اوباما لائسنس کے حصول کیلئے ڈیپارٹمنٹ آف موٹر وہیکلز جاتے ہیں جہاں ان سے ان کی باری آنے پر برتھ سرٹیفکیٹ کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ ویڈیو میں ٹوئسٹ اس وقت آتا ہے جب مشیل براک اوباما کی سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرنے پر غصہ کرتی ہیں اور انہیں کسی ایسے بندے کے پاس جانے کا کہتی ہیں جو ان حالات سے گزر چکا ہے۔