براک اوباما ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی سےپریشان

شائع 03 مئ 2016 03:20pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

واشنگٹن:امریکی صدر براک اوباما پریشان ہیں کہ ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی کیسے گزاریں گے۔

براک اوباما رواں سال کے آخر میں صدارت کے منصب سے ریٹائر ہوجائیں گے۔ ریٹائر ہونے کے بعد کیا کریں گے اس سوال کا جواب لینے نائب صدر جوئے بائیڈن کے پاس پہنچ گئے۔جو بائیڈن انہیں کوچنگ کرنے اور ڈرائیونگ لائسنس کیلئے اپلائے کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ساتھ ہی مختلف انداز میں چشمہ پہننا بھی بتاتے ہیں۔

joe-chashma

براک اوباما  اوول آفس سے فون پر کوچنگ کیلئے اپنی خدمات اور تجربے کا ذکر کرتے ہیں

obama-phone

 اور پھر اوباما لائسنس کے حصول کیلئے ڈیپارٹمنٹ آف موٹر وہیکلز جاتے ہیں جہاں ان سے ان کی باری آنے پر برتھ سرٹیفکیٹ کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔

obama-licence

ویڈیو میں ٹوئسٹ اس وقت آتا ہے جب مشیل براک اوباما کی سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرنے پر غصہ کرتی ہیں اور انہیں کسی ایسے بندے کے پاس جانے کا کہتی ہیں جو ان حالات سے گزر چکا ہے۔

obama-bivi

بالاآخر اوباما ریٹائرڈ سابق اسپیکر جان بوئنر سے ملنے اورمل کر اینی میٹد فلم ٹوائے اسٹوری دیکھنےپہنچتے ہیں۔

obama-film

 اورسینما سے ایک ہیرو کے انداز میں باہر آتے ہیں۔

obama-hero