Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
ایبٹ آباد :ایبٹ آباد میں زندہ جلائی جانے والی لڑکی امبرین کے قاتلوں کو گرفتارکرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق، امبرین پر الزام تھا کہ اس نے صائمہ نامی لڑکی کو کورٹ میرج کرنے میں مدد فراہم کی تھی۔
تاہم امبرین کوقتل کرنے کا فیصلہ ایک جرگے میں کیا گیا ۔
Click to see more
جرگے میں شامل لوگ امبرین کو زبردستی گھرسے لے گئے اور اس کی والدہ کو دھمکی دی کہ اگر اس کا پتہ کسی کو چلا تو ان سمیت انکے شوہر اور بیٹےکو قتل کردیا جائےگا،جس پر اس کی والدہ نے خاموشی اختیارکرلی ۔
پولیس ذرائع کے مطابق ،امبرین کو پھانسی کے بعد بعد کیری ڈبہ میں باندھ کر جلا دیا گیا ۔
واضح رہے کہ کورٹ میرج کرنے والی لڑکی صائمہ تاحال لاپتہ ہے۔