ایبٹ آباد: زندہ جلائی جانے والی لڑکی کے ملزمان گرفتار
فائل فوٹوایبٹ آباد :ایبٹ آباد میں زندہ جلائی جانے والی لڑکی امبرین کے قاتلوں کو گرفتارکرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق، امبرین پر الزام تھا کہ اس نے صائمہ نامی لڑکی کو کورٹ میرج کرنے میں مدد فراہم کی تھی۔
تاہم امبرین کوقتل کرنے کا فیصلہ ایک جرگے میں کیا گیا ۔
جرگے میں شامل لوگ امبرین کو زبردستی گھرسے لے گئے اور اس کی والدہ کو دھمکی دی کہ اگر اس کا پتہ کسی کو چلا تو ان سمیت انکے شوہر اور بیٹےکو قتل کردیا جائےگا،جس پر اس کی والدہ نے خاموشی اختیارکرلی ۔
پولیس ذرائع کے مطابق ،امبرین کو پھانسی کے بعد بعد کیری ڈبہ میں باندھ کر جلا دیا گیا ۔
واضح رہے کہ کورٹ میرج کرنے والی لڑکی صائمہ تاحال لاپتہ ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔