شائع 09 مئ 2016 10:09am

اکشے کے بیٹے نے والدین کا سر فخر سے بلند کردیا

ممبئی:بولی وڈ کے معروف اداکار اکشے کمار  نہ صرف اداکاری کمال کی کرتے ہیں بلکہ اور بھی بہت سی صلاحیتیں ہیں جو ان کو دوسرے اداکاروں سے منفرد بناتی ہیں۔

اکشے مارشل آرٹ کے فن میں مہارت رکھتے ہیں اور اس فن کا سب سے معتبر اعزاز بلیک بیلٹ  حاصل کر چکے ہیں۔

 انہوں نے یہ ہی فن اپنے بیٹے میں منتقل کرتے ہوئے اسے بھی مارشل آرٹ کی تعلیم  دلوائی ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق اکشے کے بیٹے آرو نے مارشل آرٹ میں بلیک بیلٹ حاصل کرلیا ہے۔

اکشے نے ٹویٹر پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  '9 برسوں کی ٹریننگ کے بعد بالا آخر میرے بیٹے نے کامیابی حاصل کرلی اور کو ڈو میں بلیک بیلٹ حاصل کرلیا'۔

آرو کی والدہ  ٹوئینکل کھنا نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ' مدرز ڈے پر یہ بہترین تحفہ ہے جو مجھے میرے بیٹے سے ملا ہے'۔

 

Read Comments