Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
تنگی :چارسدہ کی تحصیل تنگی میں طوفانی بارش سے مکان کی چھت منہدم ہونے کے باعث 2 افراد جاں بحق اور4 شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، گزشتہ رات شدید بارش سے چارسدہ کی تحصیل تنگی کے علاقے پاڑہ جرندہ میں مکان کی چھت گرگئی تھی۔
Click to see more
واقعے کے بعد موقع پر موجود افراد نے ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا ۔
حادثےمیں ایک خاتون اور اس کا 5 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ۔
زخمی ہونے والوں میں 2 خواتین اور 2 مرد اسپتال میں زیرعلاج ہیں، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔