چارسدہ:مکان کی چھت منہدم،2 افراد جاں بحق
فائل فوٹوتنگی :چارسدہ کی تحصیل تنگی میں طوفانی بارش سے مکان کی چھت منہدم ہونے کے باعث 2 افراد جاں بحق اور4 شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، گزشتہ رات شدید بارش سے چارسدہ کی تحصیل تنگی کے علاقے پاڑہ جرندہ میں مکان کی چھت گرگئی تھی۔
واقعے کے بعد موقع پر موجود افراد نے ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا ۔
حادثےمیں ایک خاتون اور اس کا 5 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ۔
زخمی ہونے والوں میں 2 خواتین اور 2 مرد اسپتال میں زیرعلاج ہیں، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔