حیدرآباد:ایم کیوایم زونل کمیٹی کے 3 ارکان گرفتار

شائع 15 مئ 2016 06:49am

حیدرآباد:حیدرآباد میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ایک کارروائی کےدوران ایم کیوایم زونل کمیٹی کے 3 ارکان کو حراست میں لے لیا ۔

حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 7 میں اتوارکے روز گرفتارہونے والےاراکین میں سید سہیل مشہدی، راحیل فہیم اور رفیق اجمیری شامل ہیں۔

 تینوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔

دوسری جانب ایم کیوایم رہنما وسیع جلیل نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں تینوں ذمے داروں کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

Read Comments