لیپ ٹاپ کی بیٹری لائف بڑھانا چاہتے ہیں تو ان9 تراکیب پر عمل کریں

شائع 19 مئ 2016 05:58am

آج کل لوگ ڈیسک ٹاپ کے مقابلے میں لیپ ٹاپ کو ترجیح دیتے ہیں اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ یہ استعمال میں آسان ہے اوراسے ہرجگہ لے جایا جا سکتا ہے اس میں کئی اضافی فیچرہیں جیسے ویب کیم،بلیوٹوتھ اور وائی فائی وغیرہ۔   

اتنی خوبیوں کے باوجود اس میں ایک خامی بہت نمایا ں ہے کہ  اس کی بیٹری کی لائف کم ہوتی ہے یہاں چند ٹپس اور ٹریکس دی جارہی ہیں جن پر عمل کرکے اپ بیٹری کی لائف بڑھاسکتےہیں ۔

لیپ ٹاپ کی سیٹینگ کو ایڈجیسٹ کریں

بیٹری لائف کو بڑھانے کے لئے سب سے پہلے آپ سیٹینگ کوایڈجیسٹ کریں اگراپ کی بورڈ اور ماؤس کو استعمال کر رہے ہیں تو ان کی بیک لائٹ پاور کو جلد ختم کر دیتی ہیں ان کو صرف اس وقت آن کریں جب آپ کم روشنی میں کام کر رہے ہیں اور ساتھ ہی اسکرین کی برائٹنیس کو بھی اپنی ضرورت کے مطابق ایڈجیسٹ کریں۔

پاورسیورموڈسیٹینگ کو ٹرن آن کریں

پاورسیوینگ موڈ کےذریعےآپ ڈیوائس کو لو پاورموڈ فنکشن پر ایڈجیسٹ کریں اس موڈ پر لیپ ٹاپ کم بیٹری استعمال کرے گا اسطرح بیٹری کی لائف کو بڑھایا جاسکتا ہے۔

ڈیوائسس اور پورٹس جواستعمال میں نہیں ہے انہیں نکال دیں

غیر ضروری پورٹس اور ڈیوائسس جو استعمال میں نہیں ہے ان کو نکال دیں جیسے ایکسٹرنل ڈرائوس،یو ایس بی ماؤس وغیرہ اور ساتھ ہی بلیو ٹوتھ اور وائی فائی ضرورت نہیں ہے تو بند کردیںیہ بیٹری کی لائف بڑہانے کا آسان طریقہ ہے۔

ناپسندیدہ ایپس اور پروسیسس

نا پسندیدہ ایپس اور پروسیسس کو بند کردیں کیوں کہ کچھ ایپس پروسیسر کے پاورکو استعمال کرکے پروسیسر پر اضافی بوجھ ڈالتی ہے جس کی وجہ سے بیٹری پاور ذیادہ استعمال میں ہوتا ہے اسے ٹاسک مینیجر کے ذریعے کنٹرول کر سکتے ہیں اس طرح بیٹری کی لائف کو بہتر کیا جاسکتا ہے

منیمائزملٹی ٹاسکینگ

یاد رکھیں ملٹی ٹاسکینگ جو دویا اس سے ذیادہ ایپس اور پروسیسس میں چل رہی ہوں پروسیسر پراضافی بوجھ ڈالتی ہیں اور بیٹری پاورکو کم کرتی ہے ایسے ٹاسک کوبند کردیں اس طرح ملٹی ٹاسکینگ کم ہوجائیں گے صرف وہی رہ جائیں گے جن پر آپ کام کررہیں ہوگے۔

سٹینڈ بائے سے بہتر ہائبرنیٹ

اسٹٰنڈ بائے موڈ بیٹری پاور کو کسی حد تک بچاتا ہے مگر یہ مکمل طور پاور کو استعمال ہونے سے نہیں روکتا یہی وجہ ہے کہ آپ کے لیپ ٹاپ کو ہائبر نیٹ کی ضرورت ہے یہ آپ کے لیپ ٹاپ کو مکمل شٹ ڈاؤن کرے گا اور بیٹری کی لائف کو بچائے گا۔

لیپ ٹاپ کی بیٹری کونٹیکٹس کو صاف کریں

 یہ ضروری ہے کہ آپ روزانہ کی بنیاد پر لیپ ٹاپ کی بیٹری کونٹیکٹس کو صاف کریں تاکہ یہ بہتر طور پر چارج ہوسکے اس طرح پاور ذیادہ بہتر طریقے سے ٹرانسفر ہوگا اور بیٹری لائف بڑھے گی۔

لیپ ٹاپ کو زیادہ چارج نہ کریں

اس بات کو اکثر لوگ نظرانداز کردیتے ہیں ایک باراگر لیپ ٹاپ مکمل چارج ہوجائے تو پلگ نکال دیں زیادہ چارج کرنا نہ صرف بیٹری کے لئے بلکہ لیپ ٹاپ کے لئے بھی نقصان کا باعث ہے۔

سسٹم کی ریم بڑھائیں

ریم آپ کے لیپ ٹام کی بیٹری کی لائف پراثرانداز ہوتی ہے اگر لیزر ریم ہے تو ایپ کو زیادہ ریم کی ضرورت ہوگی تاکہ وہ ورچیول میموری کو استعمال کرتے ہوئے ہارڈ ڈرائیو تک رسائی حاصل کرے

بلا آخر یہ بیٹری کی پاورکو تیزی سے کم کرے گا تو ضرورت اس امر کی ہے کہ ریم بڑھائی جائے تاکہ بیٹری لائف کو بہتر کیا جاسکے۔

Read Comments