Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کوئٹہ:کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی پر ریمورٹ کنٹرول بم دھماکےمیں1 اہلکارشہید اور5زخمی ہوگئے۔
پولیس کے ریپڈ رسپانس فورس کی گاڑی موسیٰ منڈی کے قریب پہنچی تو نامعلوم افراد کی جانب سے سڑک کنارے نصب بم زورداردھماکے سے پھٹ گیا ۔
دھماکے کے نتیجے میں گاڑی تباہ ہوگئی، دھماکے کے فورا بعد پولیس اورایف سی کی بھاری نفری موقعے پر پہنچ گئی ۔
شہید اورزخمی اہلکاروں کوفوری طورپر سی ایم ایچ کوئٹہ منقتل کردیا گیا۔
پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ، دھماکا ریمورٹ کنٹرول تھا اور اس میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔