Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
وزیراعظم میاں محمد نوازشریف آج سوات کا دورہ کریں گے۔
اسلام آباد:ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ،وزیراعظم آج سوات میں کڈنی اسپتال کا افتتاح کریں گے۔
اسپتال پر 800 ملین روپے کی لاگت آئی ہے۔ یہ اسپتال 110 بستروں پر مشتمل ہےجبکہ 14 ڈائیلاسز مشینیں، 2 آپریشن تھیٹر، سٹی اسکینر اور ایکسرے مشین بھی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ خیبرپختونخوا میں اپنی نوعیت کا پہلا اسپتال ہے۔