تربت:نامعلوم افراد کی فائرنگ،5 افراد جاں بحق

شائع 23 مئ 2016 10:33am

تربت :تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے، لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق، فائرنگ کاواقعہ پیر کے روز تربت کےعلاقے ڈلے سرمند میں پیش آیا۔

ملزمان نے مقتولین کی گاڑی کو بھی آگ لگادی اور فرار ہوگئے، واقع کے بعد لیویز نے جائے حادثہ پر پہنچ کر علاقے کی ناکا بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

 لیویز کے مطابق، جاں بحق افراد کا تعلق مند کے علاقے لبنان سے ہے۔

Read Comments